۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
 آیت اللہ  العظمیٰ مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے درس خارج فقه کی آغاز میں اہواز میں دہشتگردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور اس حمله کو دہشتگردوں کی حماقت کا نتیجہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ  مکارم شیرازی نے آج صبح مسجد اعظم(قم) میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں سانحہ اہواز کے شہداء کے لئے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی اور اس سانحہ کے متعلق اپنی مذمتی بیان مین کہا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ 

شہر اہواز میں دہشتگردانہ حملے (جس میں بے گناہ فوجی، سویلین اور ایک معصوم بچہ شہید اور دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں) کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امید ہے حکام اس سانحے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں گے اور ان دہشت گرد گروہوں کو نابود کریں گے۔

انہوں نے کہا: یہ اندھا دھند حملہ نہ فتح و کامرانی، نہ شجاعت اور نہ جنگ ہے بلکہ یہ سو فیصد دہشتگردوں کی حماقت کا نتیجہ ہے۔ یہ حملہ پوری ملت ایران بلکہ دنیا کی تمام آزاد اقوام اور بالخصوص ایران کے صوبہ خوزستان کے شجاع، با ایمان اور ملک کے لئے قربانیاں دینے والی عوام کے لئے نفرت کا باعث بنا ہے۔

آیت اللہ  مکارم شیرازی نے کہا: تعجب کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد گروہ کیسے اعلان کرتے ہیں کہ اس حملے کا سبب ہم ہیں جبکہ دہشتگردوں نے یہ حملہ کر کے اپنے لئے نفرت اور ذلت میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس افسوسناک سانحے کے بعد حکام کو پہلے سے زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اس قسم کا سانحہ دوبارہ نہ ہو۔

ہم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگو ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .