۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی پوری زندگی؛ صیہونی ریاست کے خلاف جہد مسلسل، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ کے نڈر رہنما سید ہاشم صفی الدین کی پرسوز شہادت پر مظلومین جہان، حزب اللّٰہ کے مجاہدین اور شہدائے قدس کے شجاع خاندانوں کی خدمت اقدس میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت ایک اور یاد دہانی ہے کہ مقاومت کا راستہ ہمیشہ شہداء کے خون سے سرسبز رہا ہے، آپ کی پوری زندگی صیہونی ریاست کے خلاف ایک مسلسل جدوجہد، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے قیمتی خون سے ‎فلسطين کی آزادی کے مزید چراغ روشن ہوں گے، شہادت ایک بہترین انتخاب ہے جو چنے ہوئے لوگوں کو نصیب ہوتا ہے، شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلے کا باعث بنے گی۔

مزید کہا کہ شہید سید ہاشم صفی الدین کی قربانی نہ صرف حزب اللہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک لمحہ فکریہ بھی ہے، آپ کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مقاومت کا راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا؛ لیکن یہ راستہ شہداء کے خون سے روشن ہوتا ہے، یہ عظیم قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہی اصل فتح ہے جس سے استعماری قوتوں کا مکروہ چہرہ عیاں ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .