۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے شہدائے چھلگری کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے یزید و فرعون کے مقابلے میں فلسطینی اور لبنانی مجاہدین حسینی اور زینبی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان؛ شہدائے سانحہِ چھلگری کی 9 نویں برسی کی مناسبت سے گنج شہداء امام بارگاہ چھلگری میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنما علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا عبدالستار سومرو اور مولانا برکت علی چھلگری نے خطاب کیا۔

وقت کے یزید و فرعون کے مقابلے میں فلسطینی اور لبنانی مجاہدین حسینی اور زینبی کردار ادا کر رہے ہیں

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے راہ حق نے دین خدا کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، آج فلسطین اور لبنان کے مجاہدین حسینی اور زینبی کردار ادا کرتے ہوئے وقت کے فرعون اور یزید سے برسر بیکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ، شہید سید حسن نصر اللہ، شہید یحیی سنوار نے جس جرأت اور بہادری کے ساتھ وقت کے ظالموں اور فرعونوں کا مقابلہ کیا وہ لائق صد تحسین ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ غاصب اسرائیل بدترین ظلم اور بربریت کے باوجود اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانحے کے روز اول سے لے کر اب تک چھلگری کے وارثانِ شہداء کے ساتھ ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس وقت مصیبت میں گھرے اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

مجلسِ عزاء سے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول کی تحریک آزادی کی حمایت کرنا ہر غیرت مند مسلمان پر فرض ہے، مجلس وحدت مسلمین مظلومین فلسطین اور لبنان کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحے سے متاثرہ امام بارگاہ اور جامع مسجد کی ناقص سیکورٹی کے سلسلے میں ایس ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد و امام بارگاہ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .