۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
سریلانکا

حوزہ/ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 7 اکتوبر، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کا مقصد اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنا اور مزاحمت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 7 اکتوبر طوفان الاقصی اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ، اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کا مقصد اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنا اور مزاحمت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

اس تقریب میں سری لنکا کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوامی کارکنان نے بھی شرکت کی، جنہوں نے فلسطین کے عوام اور سید حسن نصراللہ کے مشن کی حمایت میں بیانات دیے۔ اس موقع پر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی جانی چاہئے۔

سری لنکا کے عوام نے اس موقع پر سید حسن نصراللہ کی شجاعت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور ان کے مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔ مزید برآں، مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی زمین کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی۔

اس تقریب میں شرکاء نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر جاری حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اور ان کی فوری مدد کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .