۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایمن الصفدی

حوزہ/ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ نویں علاقائی اجلاس برائے اتحادِ بحیرہ روم میں کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت تمام فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال دینا چاہتی ہے، اور ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمن الصفدی نے پیر کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو ہماری خاموشی نے یہ جرات دی ہے کہ وہ غزہ اور لبنان پر جاری حملوں میں قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے۔

انہوں نے بارسلونا میں نویں علاقائی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ اسرائیل یورپی یونین کے ساتھ اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور اگر اس مسئلے پر جرات مندانہ اقدامات نہ کیے گئے تو اتحاد کی ساکھ ختم ہو جائے گی۔

ایمن الصفدی نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت تمام فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا چاہتی ہے، اور ہم خاموش ہیں اور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 43,020 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، اس ادارے نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 101,110 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ اتحادِ بحیرہ روم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں 143 ممالک شامل ہیں۔ اسے اوسلو معاہدوں کے بعد خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .