حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن ابوترابی فرد نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران سپاہ پاسداران کے خلاف یورپی یونین کے حالیہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یورپی یونین کا سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ جو خطے کی سب سے باوقار اور باعزت قوت ہے، ایک غیر منطقی اور اشتعال انگیز اقدام ہے اور واشنگٹن اور تل ابیب کی استعماری پالیسیوں کی پیروی میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: یورپ کے کمزور اور خودباختہ حکمران جان لیں کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور قومی حاکمیت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سپاہ پاسداران دنیا کی لالچی طاقتوں کے مقابلے میں قوت کی علامت ہے جس نے گزشتہ نصف صدی کے دوران دہشت گردی خصوصاً داعش جیسے گروہوں کے خلاف صف اول میں کردار ادا کیا ہے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے مزید کہا: خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے سپاہ کی طاقت کا بے مثال کردار پوری دنیا، اسلامی اقوام اور عظیم ایرانی قوم کے نزدیک تسلیم شدہ ہے۔ علم اور ایمان سے جنم لینے والی اس طاقت کو دہشت گرد قرار دینا خطرناک نتائج کا حامل ہے جن کی ذمہ داری براہ راست اس فیصلے کے ذمہ دار پالیسی سازوں پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا: ایران عوامی حمایت کے ساتھ اس دشمنانہ اقدام کا جواب دے گا۔ ہمیں سپاہ کے سبز اور مقدس لباس پر فخر ہے۔ وہ مردانِ میدان جنہوں نے مختلف محاذوں پر ایران اور قوم کی سلامتی کے دفاع کے لیے اپنے عزم کا عملی ثبوت دیا ہے اور عوام بھی پوری قوت کے ساتھ اپنے سبز پوش اقتدار آفرین محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔









آپ کا تبصرہ