۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہادتوں کا ایک طویل سفر جاری ہے، جس میں سید الشہداء علیہ السّلام کے حقیقی پیروکار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہادتوں کا ایک طویل سفر جاری ہے، جس میں سید الشہداء علیہ السّلام کے حقیقی پیروکار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے فخر ہے کہ میدان عمل میں صرف کارکنان اور مجاہدین ہی نہیں، بلکہ لیڈر شپ بھی صف اول میں کھڑے ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ سید عباس موسوی، سید مقاومت اور شہید سردار کے عزیز و اقارب نے بھی مزاحمت کے راستے پر جان قربان کردی ہے، سب کے سب شہادتوں کے متمنی ہیں اور راہِ شہادت کے راہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئے ہیں اور کامیاب ہو گئے ہیں اور انہیں یہ بھی یقین ہے کامیابی خدا نے حزب اللہ کے لیے لکھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .