حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے بے نقاب کیا ہے کہ "E-127" نامی ایک خفیہ پروگرام امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد پوری دنیا میں پراکسی وار فیئر کو ڈائریکٹ کرنا ہے۔
The Intercept ویب سائٹ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پینٹاگون کی نگرانی میں جاری کیے جانے والے "E-127" نامی خفیہ پروگرام میں امریکی خصوصی افواج اور دیگر ممالک کے فوجی بھی حصہ لیتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ان فوجی دستوں نے 2017 سے 2020 کے درمیان دنیا کے 12 ممالک میں 23 خفیہ فوجی آپریشن کیے تھے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خفیہ امرکر پروگرام جس کا نام "E-127" ہے، یمن، شام، لبنان، مصر، عراق، تیونس اور دیگر کئی ممالک میں نافذ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے نام پر E-127 کے عناصر مالی، صومالیہ اور کیمرون میں سرگرم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ E-127 کالے پانی کی طرح کام کرتا ہے۔
پینٹاگون اسے دنیا کے خطوں میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے استعمال کرتا رہتا ہے۔ جہاں پینٹاگون امریکی کمانڈوز کو ظاہری طور پر نہیں بھیجنا چاہتا، وہاں E-127 تعینات ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گروپ کی سرگرمیوں کو کانگریس کے ارکان اور امریکی محکمہ خارجہ کے اہم لوگوں سے بھی خفیہ رکھا جاتا ہے۔