۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پیرس کی پہلی مرکزی مسجد

حوزہ/ پیرس کی مرکزی مسجد جنگ عظیم اوّل میں فرانس کی طرف سے لڑتے ہوئے جانوں کی قربانی دینے والے 70ہزار مسلمانوں کی یاد میں 1922 میں بنائی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیرس/ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پہلی مرکزی مسجد کی تعمیر کے 100 سال مکمل ہونے پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کے امام کیمس ایڈین حافظ کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز لیجنڈ آف آنر سے نوازا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کے دورے میں صدر میکرون نے فرانس کے مسلمان فوجیوں کے ناموں کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔صدر میکرون کے ہمراہ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن اور فرانسیسی وزیر فوج سیبسٹین لیکورنو بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیرس کی مرکزی مسجد جنگ عظیم اوّل میں فرانس کی طرف سے لڑتے ہوئے جانوں کی قربانی دینے والے 70ہزار مسلمانوں کی یاد میں 1922 میں بنائی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .