۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت الاسلام والمسلمین نکونام

حوزہ/ ایران کے شہر کرد کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں غدیر کے پرچم کو بلند رکھنا چاہئے کیونکہ مکتبِ غدیر بشریت کے لئے ایک کامل مکتب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، شہر کرد کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد علی نکونام نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عیدِ غدیر سے بڑی کوئی عید نہیں ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمیں جس طرح غدیر کا حق ادا کرنا چاہئے تھا اس طرح ادا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خطبۂ غدیر کو زندہ اور پرچمِ غدیر کو بلند رکھیں کیونکہ مکتبِ غدیر بشریت کے لئے ایک کامل مکتب ہے۔

شہر کرد کے امام جمعہ نے کہا: ہم امام علی علیہ السلام کے متعلق گفتگو کرتے ہیں لیکن ہمیں امام علی علیہ السلام کو جس طرح پہچاننا چاہئے تھا اس طرح نہیں پہچانا۔

انہوں نے مزید کہا: شیطان، مومنین کے دلوں میں وسوسے ایجاد کر کے انہیں دین سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ان کے نزدیک آخرت کی اہمیت نہ رہے لہذا ہمیں شیطان کے وسوسوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .