حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گوادر کو حق دو تحریک کے تحت ساحلی شہر میں ہزاروں خواتین کی ریلی بلوچستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ عورتوں کا اپنے شیرخوار بچے اٹھا کر سڑک پر آنا معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دیہی خواتین سڑکوں پر آئی ہوں۔ گوادر کے وسائل پر کچھ مافیاز نے قبضہ کر رکھا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مجبوروں کی آواز سنیں۔ مظاہرین نے ثابت کردیا کہ علاقہ کے عوام اپنے حقوق ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ گوادر کو گیم چینجر کہا جاتا ہے مگر وہاں صدیوں سے بسنے والے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ حکمرانوں کا رویہ خود لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کر رہا ہے۔ جب جمہوری معاشروں میں عوام کو حق نہیں ملے گا تو وہ مجبورا دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔ غریب ماہی گیروں سے روزگار چھین لیا گیا۔ علاقے میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا تک دستیاب نہیں۔ خواتین نے گھر کے مرد حضرات کا روزگار ختم ہونے کی وجہ سے مظاہرہ کیا۔ حکمران بتائیں کہ علاقے کے غریب لوگ کدھر جائیں۔ ساحلی شہر میں ہزاروں لوگ مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں بیس روز سے سڑک پر بیٹھے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران جان لیں کہ گوادر کو حق دو تحریک مسائل کے حل تک ختم نہیں ہوگی۔ گونگے بہرے حکمران عوامی مسائل پر کان نہیں دھرتے بلکہ ان کی سیاست کا مرکز ومحور اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں موجود وڈیروں، کرپٹ سرمایہ داروں کو اپنا مال بنانے کی فکر ہے۔ بلوچستان کے پورے مکران ڈویژن میں غربت اور وسائل کی عدم موجودگی بدترین صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ معدنیات اور قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو لاوا بری طرح پھٹے گا۔ پیپلزپارٹی کے دور میں اعلان کیے گئے بلوچستان پیکیج پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ صوبے میں انفراسٹرکچر کا برا حال، نوجوان بے روزگار، مہنگائی، بدانتظامی بلوچستان کا مقدر بن چکی۔
اُنہوں نے کہا کہ حکمران اور وڈیرے جان بوجھ کر لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھتے ہیں۔ تینوں بڑی جماعتیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اب تک موجود ہے۔ سالہاسال سے مائیں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئیں۔ وزیراعظم نے جو بھی دعوی کیا اس کے خلاف عمل کیا۔ پی ٹی آئی ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ سوا تین سالوں میں لوگوں میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں گئیں۔ عوام کو وڈیروں، نوابوں، چودھریوں اور خوانین سے نجات چاہیے۔ قوم کو اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کا آغاز کرنا پڑے گا۔ پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں۔
![پاکستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ؛ اب تک موجود، سالہا سال سے مائیں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئیں پاکستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ؛ اب تک موجود، سالہا سال سے مائیں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئیں](https://media.hawzahnews.com/d/2020/11/14/4/1043688.jpg)
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق:
پاکستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ؛ اب تک موجود، سالہا سال سے مائیں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئیں
حوزہ/ مولانا ہدایت الرحمن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمران جان لیں کہ گوادر کو حق دو تحریک مسائل کے حل تک ختم نہیں ہوگی۔ گونگے بہرے حکمران عوامی مسائل پر کان نہیں دھرتے بلکہ ان کی سیاست کا مرکز ومحور اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔
-
دنیا بھر کی تمام اقوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں کہ جن کی سرزمین پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور فلسطینی عوام اپنی…
-
ترجمان طالبان:
تمام قومیں حکومتی ڈھانچے میں کردار ادا کریں گی / طالبان صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق برقرار نہیں کریں گا
حوزہ / افغان طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کے حکمران گروپ کے طور پر قیام سے متعلق بعض اہم مسائل پر طالبان کے موقف کے بارے میں پریس ٹی وی سے…
-
جو حکمران غلام بن جاتے ہیں وہ کبھی بھی عوام کے حقوق کے لیے لڑ نہیں سکتے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ ایران ہی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عالم اسلام کی نمائندگی کرتا ہے جو حکمران غلام بن جاتے ہیں وہ کبھی بھی عوام کے حقوق کے لیے لڑ نہیں سکتے۔
-
مسلمان ممالک کی افواج کو کمزور کرنا دشمن کی سازش ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
-
مثالی حکومت
حوزہ/ حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوام کی مشکلات کے حل کے لیے قدم اٹھاییں امام علی کی نگاہ میں عوام کی رضایت وہاں تک ہے جہاں یہ احکام الہی سے ٹکراو نہ ہو اگر…
-
وہ مدرسہ، جہاں قرآن اشاروں کی زبان میں حفظ کیا جاتا ہے
حوزہ؍یہ اسلامی بورڈنگ سکول انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا کے پرسکون مضافات میں واقع ہے لیکن عام مدارس کے برعکس اس مدرسے سے کبھی بھی تلاوتِ قرآن کی آواز نہیں…
-
قومی اصلاحی کمیٹی کے وفد کا گورنر بلوچستان سے ملاقات:
ہدایت خلجی جیسے درندوں کو بدترین سزا دیں تاکہ عورتیں محفوظ زندگی بسر کرسکیں
حوزہ/ وفد نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں گورنر بلوچستان کی سنجیدگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان اس کیس کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ صوبے میں خواتین…
-
سعودیوں کی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں، یہ لوگ امت مسلمہ کے خائن ہیں، علامہ عابد الحسینی
حوزہ/ بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں…
-
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ امریکی اور یہودی سازش ہے، پیر اعجاز ہاشمی
حوزه/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے…
-
عوامی، بنیادی اور شہری حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ جب تک بنیادی، شہری حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا، اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست کا تصور صرف خواب رہے گا۔
-
ہمیں داخلی بدعنوانوں اور دشمنوں کی سنجیدگی سے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے:آیت اللہ سعیدی
حوزہ / قم کے امام جمعہ نے کہا کہ : ولایت فقیہ کو مستحکم کرنے کی کوششیں تمام لوگوں کا ایک اہم فریضہ ہے ، کیونکہ ہماری ساری زندگی اور کوششیں اہل بیت علیہم…
-
کوئٹہ؛ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اسرائیل بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سنی شیعہ علماء کا خطاب
حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران…
-
پاکستان؛ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات:
دہشتگردی سے نجات کیلئے نچلی سطح پر کام کرنا ہو گا، علامہ جواد نقوی
حوزه/ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعه عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔
آپ کا تبصرہ