۹ آذر ۱۳۹۹ | Nov 29, 2020
ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس

حوزہ/ اجلاس میں جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، البصیرہ کے رہنماؤں سمیت کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مختلف مسالک کی جماعتوں اور اداروں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، البصیرہ کے رہنماؤں سمیت کونسل میں شامل جماعتوں کے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔

جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر الوری کو دوبارہ ملی یکجہتی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، ثاقب اکبر، مولانا عارف واحدی، مولانا احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
9 + 9 =