۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ حسن ترابی

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء نے کہا کہ جب ریاست پاکستان کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے متحدہ مجلس عمل کےذریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء محمد یعقوب شہباز کا شہید علامہ حسن ترابی کی 15ویں برسی کے مو قع پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے جب ریاست پاکستان کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے متحدہ مجلس عمل کے زریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیا۔

علامہ حسن ترابی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے حسن ترابی ایک زندہ اور جاوید حقیقت کا نام ہے حسن ترابی علم اصول میں عظیم اصول،عظیم عارف اور رہنما تھے حسن ترابی نے اپنے دور کے ظالم اور باطل حکمرانوں کو للکارا اور ان کے قائم کئے گئے ظلم کے نظاموں کو چیلنج کیا حسن ترابی نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا ان کی عظیم جد وجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکھٹے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

شہید نے اسلام کی سر بلندی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی اور ملت کے عظیم مفاد کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .