۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
عاطف مہدی سیال

حوزہ/ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر پابندی ہم کسی بھی قیمت پر منظور نہیں کریں گے، عزاداری کے انعقاد پر منتظمین اور عزاداروں پر انتظامیہ کی جانب سے خود ساختہ ایف آئی آرز کاٹنے کا عمل ناقبل برداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری محترم عاطف مھدی سیال نے اپنے بیان میں کہا کہ اربعین حسینی کی مناسبت سے پاکستان بھر میں مشی کے انعقاد پر حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی ایف آئے آرز کی مذمت کرتے ہیں۔ مشی کے جلوسوں میں خدمت، ایثار، قربانی اور شفقت کے مناظر تھے۔ گاڑیوں اور عوام کی آمد و رفت کیلئے راستے بھی بند نہیں کئے گئے، اس کے باوجود مؤمنین پر ایف آئے آرز درج کرنا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے مزید کہا کے عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر پابندی ہم کسی بھی قیمت پر منظور نہیں کریں گے، عزاداری کے انعقاد پر منتظمین اور عزاداروں پر انتظامیہ کی جانب سے خود ساختہ ایف آئی آرز کاٹنے کا عمل ناقبل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں سمیت مقامی انتظامیہ اپنا جانبدارانہ رویہ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور تمام غیر قانونی ایف آئی آرز کو فل الفور ختم کرے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .