۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر / تشرف آیت الله العظمی مکارم شیرازی به زیارت حرم حضرت معصومه(س)

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: دمشق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے قونصل خانہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع کے جواب میں اسلام کے سپاہیوں کا فاتحانہ آپریشن مسلمانوں کے لیے خوشی، سربلندی، عزت اور اطمینان کا باعث بنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قَاتِلُوهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَیْدِیکُمْ وَیُخْزِهِمْ وَیَنصُرْکُمْ عَلَیْهِمْ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مؤْمِنِینَ. (توبه، آیۀ ۱۴)

جمہوریہ اسلامی ایران کی سرزمین (دمشق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے قونصل خانہ پر) صیہونی حکومت کے حملے اور غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع کے جواب میں اسلام کے سپاہیوں کا فاتحانہ آپریشن مسلمانوں کے لیے خوشی، سربلندی، عزت اور اطمینان کا باعث بنا ہے۔

بلاشبہ ایران کے عزیز عوام اس فیصلہ کن اور قابل فخر آپریشن کی قدر کرتے ہیں اور استکبار کی شکست اور ظالموں کی نابودی تک ہمیشہ مجاہدین اور اسلامی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

میں اپنی طرف سے اسلام کے ان تمام غیور سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور میں ایران کے عزیز عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ دشمنوں کی ثقافتی اور اقتصادی سازشوں کے مقابلے میں پوری طرح چوکنا رہیں اور عسکری قوتوں کی مکمل حمایت کریں۔ انشاء اللہ آخری فتح اسلام کی ہی ہو گی۔ (أَلا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِیبٌ)

قم - ناصر مکارم شیرازی

15 اپریل 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .