۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے کہا: اس آپریشن نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل بالکل محفوظ نہیں ہے، اس کے پاس ناقابل تسخیر فوج ہونے بات بھی اب ختم ہو چکی ہے اور بین الاقوامی حمایت سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں اسرائیل کے خلاف کئے گئے ایرانی آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اس آپریشن نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل بالکل محفوظ نہیں ہے، اس کے پاس ناقابل تسخیر فوج ہونے بات بھی اب ختم ہو چکی ہے اور بین الاقوامی حمایت سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہاہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا:آخر کار فلسطینی اور اسرائیلی حکومتوں کو منحل کرنے کا معاملہ اٹھایا ہی گیا، اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطین کو مستقل رکن بنانے کی تجویز پیش کی تاہم امریکہ نے اس فیصلے کو ویٹو کردیا۔

انہوں نے مزید کہا: اب ہمیں فقط ایک عظیم فتح کا انتظار ہے جب دشمن شکست کھا کر اپنی قبروں میں گم ہو جائے گا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے عراق کی اندرونی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرت ہوئے کہا:نجف اشرف میں حال ہی میں متعدد اخلاقی خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں، لیکن خدا کا شکر ہے کہ حکام نے ان خلاف ورزیوں کا جلد ہی سد باب کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: کافی شاپ اور ہوٹلوں خواتین مردوں کو کھانا پیش کر رہی ہیں، جو کہ اخلاقی طور پر بالکل غلط ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ نجف اشرف میں ثقافتی اور اخلاقی جنگ جاری ہے، اس سے نجف اشرف کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، لہذا اس طرح کی چیزوں پر روک تھام کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے اپنے دوسرے خطبے میں کہا:۱۔ اللہ تعالیٰ سے مانگنا مستحسن اور واجب ہے، لہذا ہم جو کام بھی کرتے ہیں در اصل اللہ تعالیٰ سے ایک درخواست ہے،۲۔ لوگوں سے بھیک مانگنا اور مدد مانگنا حرام ہے، ۳۔ علم حاصل کرنے کے لئے لوگوں سے درخواست کرنا ایک مستحب عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .