۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حسینی کوهساری

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مرکز مواصلات اور بین الاقوامی امور کے مسئول نے ایرانو فوبیا کے پھیلاؤ اور میڈیا وغیرہ پر علاقائی اور بین الاقوامی خطرات پیدا کرنے کو عالمی استکبار کی سب سے نمایاں حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا: دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی دقت اور فراست کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مرکز مواصلات اور بین الاقوامی امور کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے آپریشن "وعدۂ صادق" کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ آپریشن ایک پیچیدہ ہائبرڈ جنگ کے تناظر میں تیار کیا گیا۔ اسلام کے سپاہیوں نے مشکل محاذ میں یہ آپریشن کر کے ایک قابل فخر قومی تاریخی کو رقم کیا۔

انہوں نے کہا: دنیا بھر کے ممتاز تجزیہ نگاروں اور میڈیا کارکنوں کے تجزیے کے مطابق ایران اپنی علمی اور عسکری طاقت کو پوری اسلامی دنیا کی طاقت سمجھتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے مزید کہا: اسلامی دنیا میں آپریشن "وعدۂ صادق" کے بعد ہم نے اقوام عالم کی رائے عامہ، ممتاز تجزیہ نگاروں اور سیاست دانوں کی پذیرائی کو مشاہدہ کیا جنہوں نے اس بات کی تائید کی کہ عالم اسلام میں کسی کو اس عالمی استکبار کی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا: فلسطین کی حمایت میں غیر اسلامی ممالک میں 700 اجتماعات، مظاہرے اور جلوس نکالے گئے۔ آج ہم امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد لوگوں کے درمیان قابل قدر یکجہتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ "وعدۂ صادق" آپریشن نے تمام آزادی پسندوں، دنیا کے مظلوموں، مزاحمتی محاذ، عالم اسلام اور ایران کے عوام میں امید کی لہر پیدا کی دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .