۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
احمد الخلیلی مفتی اعظم عمان

حوزہ/ عمان کے مفتی اعظم نے اسرائیل کو ایران کے بہادرانہ جوابی حملے کا خیر مقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ردعمل اور جوابی حملے کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اس حملے کو جرات مندانہ اور انتہائی خوشحال کرنے والا اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ رد عمل جلد ہی نتیجہ خیز ہوگا۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل جیسا کہ میڈیا میں شائع ہوا، واقعی فل کو خوش کرنے والا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم ایسے اقدامات کے منتظر ہیں جو صیہونیوں اور ان کے حامیوں کا غرور توڑ دیں اور مسلمانوں کو ان کے شر سے آزاد کر دیں، ہم اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .