۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ باقی 56 اسلامی ممالک بھی غزہ کے مظلوموں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے کی بجائے ہمت کریں اور غاصب اسرائیل کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست پر بہادرانہ حملہ کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے 57 اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسرائیل غاصب کے خلاف صف اول میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے عالمِ اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ایران روز اؤل سے مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں کھڑا ہے۔ امریکہ برطانیہ اور دیگر استکباری طاقتوں کی شدید ترین مخالفت کے باوجود ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مظلوم کی حمایت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ باقی 56 اسلامی ممالک بھی غزہ کے مظلوموں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے کی بجائے ہمت کریں اور غاصب اسرائیل کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بہادرانہ اور تاریخی اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کی امت مسلمہ اور اقوام عالم میں پذیرائی سے امریکی ڈالرز پر پلنے والے سامراجی غلاموں کو بڑی تکلیف پہنچی ہے۔ فی قلوبہم مرض فزاد ھم اللہ مرضا کے مطابق منافقت کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے مرض نفاق میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .