۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
امدادی کھیپ

حوزہ/ حکومت پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کے لئے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کے لئے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اہل پاکستان کی جانب سے 350 ٹن امداد میں انتہائی ضروری خوراک، ادویہ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، خیمے اور دیگر ضروری اشیا اور سامان شامل ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر کے پورٹ سعید پر پہنچ گئی ہے، جسے وہاں مصری ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے مزید امدادی سامان بھی جلد ہی پہنچا دیا جائے گا۔ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے لئے ہمیشہ کھڑا رہے گا اور آئندہ بھی انسانی امداد فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .