۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین گلگت بلتستان کی طرف سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین شعبۂ خواتین گلگت بلتستان کی طرف سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے شعبۂ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ فلسطین کی مظلوم عوام اس وقت تنہا نہیں ہے، دنیا کے تمام مسلمان اس تکلیف دہ گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ نے غاصب اسرائیل کے ناپاک چہرے کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ اسرائیل ایک ناپاک ریاست ہے، جس کے وجود کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہم فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غاصب اسرائیل، انسانی بربریت کی انتہا کرنے کے باوجود جنگ کے ہر محاذ پر ہار چکا ہے اور تنہا ہو چکا ہے، لیکن اس وقت پوری دنیا فلسطینی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .