۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سائرہ ابراہیم

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے شعبۂ خواتین کی رہنما نے کہا کہ شاہراہِ قراقرم پر حکومتی سرپرستی میں دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے شعبۂ خواتین کی رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی زندگیوں کو فعال رکھنے والی واحد سڑک بھی عرصہ دراز سے غیر محفوظ ہے۔ آج تک کوئی حکومت اس سستے سفر کو غریب عوام کے لئے محفوظ نہ بنا سکی۔

ایم ڈبلیو ایم کی سابقہ مرکزی سیکرٹری یوتھ شعبۂ خواتین و سینیئر رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ دنوں ہڈر بس فائرنگ حادثے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام وطن سے محبت کا خمیازہ بھگت رہی ہے اور حکمران غریب عوام پر زندگی کو مزید تنگ کرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف روزگار اور مریضوں کے لئے واحد راستہ قراقرم شاہراہ ہے جس پر سفر محفوظ ہونے کے بجائے مزید غیر محفوظ اور تکلیف دہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اور جامع حکمت عملی تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کرکے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا چاہتے ہیں، دوسری طرف حکومتی سرپرستی میں دہشت گردی ہورہی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ریاستی ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ معمولی دہشت گرد ان کی پہنچ سے دور ہیں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے، بصورت دیگر حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .