حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "الخدمہ" نامی پاکستان کی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر فلسطینیوں کے علاج کے لیے غزہ جانے کے لیے تیار ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی کچھ غیر سرکاری تنظیمیں صحت کے شعبے میں غزہ میں فلسطینیوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں، ان کا خیال ہے کہ یہ کام ڈاکٹروں کے ذریعے ہی ممکن ہے، اب تک 2800 پاکستانی ڈاکٹر اس کام کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکے ہیں۔
اس تناظر میں پاکستان کے معروف سرجن ڈاکٹر حفیظ رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے رضاکارانہ طور پر ادویات اور طبی آلات غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پاکستانی ڈاکٹر نے کہا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ غزہ کے ڈاکٹر دن رات اپنے کام میں مصروف ہیں، وہ زخمیوں اور بیماروں کے علاج میں اس قدر مصروف ہیں کہ اپنے ہی لواحقین کے مرنے پر بھی حاضر نہیں ہو پاتے تو ایسے میں ہم خاموش بیٹھ صرف طماشہ نہیں دیکھ سکتے۔
واضح رہے کہ الخدمہ فاؤنڈیشن کے سربراہ کہا کہنا ہےکہ ان ڈاکٹروں کو ابھی تک مصر سے ویزا نہیں ملا ہے۔