غزہ جنگ
-
حجت الاسلام و المسلمین قبانچی:
غزہ جنگ کا واحد حل دہشت گردی اور تشدد کی سیاست سے دوری، جارحیت کو روکنا اور ظالم کو سزا دینا ہے
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عرب سربراہی اجلاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ اجلاس ریاض میں عراق کی دعوت پر غزہ اور اسرائیل کے مسئلے پر بحث کے لیے منعقد ہوا۔
-
حماس جو لڑائی چاہتی ہے، وہ تو ابھی شروع ہوئی ہے، ماہرین کی رائے
حوزہ/ اوبامہ انتظامیہ کے اہم رکن فرینک لوونسٹائن نے کہا کہ اسرائیل یحییٰ السنوار کی موت کے بعد خود کو بااختیار محسوس کر رہا ہے، لیکن وہ اس وہم سے نکلے کہ حماس کو شکست ہوگئی ہے، اس طرح نظریہ تھوڑی مرتا ہے۔
-
صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن:
غزہ جنگ میں 175 صحافیوں کی شہادت / اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کا قتل جان بوجھ کر اور کاملا ارادی ہے
حوزہ / گذشتہ سال میں غزہ جنگ میں کم از کم 175 صحافی ہلاک ہوئے ہیں، جسے صحافیوں کی بین الاقوامی (International Federation of Journalists) نے صحافیوں کی ان ہلاکتوں کو"انسانی جانوں کے نقصانات کی ایک انتہائی چونکا دینے والی سطح" قرار دیا اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سنجیدہ تحقیقات کرے۔
-
غزہ جنگ کے 293دیں دن بھی فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے
حوزہ/ گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں میں مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
-
تحریک حماس کے رہنما:
غزہ جنگ کا اصل محرک امریکہ ہے / ہماری اولین ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اس مجرمانہ اور ظالمانہ جنگ کو روکنا ہے
حوزہ/ تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا: 7 اکتوبر کا حملہ ایک ایسا زلزلہ تھا جس نے صیہونی استعماری منصوبے کی بنیادوں اور اصولوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
-
غزہ جنگ سے واپسی پر ایک اور اسرائیلی فوجی کی خودکشی
حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے غزہ سے واپسی کے بعد اس حکومت کے ایک اور فوجی کی خودکشی کی خبر دی۔
-
غزہ سے واپسی کے بعد اسرائیلی فوجی نے کی خودکشی
حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حکومت کے ایک فوجی نے غزہ سے واپسی کے بعد خود کشی کر لی جو شدید ڈپریشن کا شکار تھا۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد:
عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ”حمایت مظلومین کانفرنس“ سے شیعہ سنی علمائے کرام نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج غزہ نے دنیا تشیع اور اہلسنت کو متحد کر دیا ہے، کہا کہ عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے۔
-
غزہ جنگ سے متعلق امریکی غلط پالیسیاں؛ محکمہ خارجہ کی ترجمان عہدے سے مستعفی
حوزہ/ سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈاِن کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے 18 سال تک زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپریل 2024ء میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
-
گزشتہ شب غزہ پر صہیونی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
حوزہ/ گزشتہ شب غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے اور جنگی طیاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو دیگر اسپتالوں کا بھی محاصرہ کر لیا ہے: فلسطینی ہلال احمر
حوزہ/ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے دو دیگر اسپتالوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
-
الازہر کے آبزرور:
غزہ جنگ کے مظالم جیسی آشکار حقیقت کو چھپانا اور جھوٹ بولنا مغربی میڈیا کی فطرت میں شامل ہے
حوزہ / الازہر آبزرویٹری نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میڈیا دنیا بھر کے تنازعات کو کور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بشرطیکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ معیارات پر عمل پیرا ہو۔
-
غزہ میں روزانہ 10 سے زیادہ بچے معذور ہو رہے ہیں: سیو دی چلڈرن فنڈ
حوزہ/ سیو دی چلڈرن خیراتی تنظیم نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں روزانہ کم از کم 10 بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہو رہے ہیں۔
-
سال 2023 بچوں کے لیے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا: یونیسیف
حوزہ/ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے 2023 کو بچوں کے لیے مشکل ترین سالوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
-
علامہ عارف حسین واحدی:
غزہ کی مظلومیت جدید ترین اسلحے پر غالب آ گئی / اسرائیل کا تکبر خاک میں مل گیا
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے غزہ پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسلم حکمرانوں سے توقع نہ رکھیں چونکہ غلاموں کا جنگِ آزادی میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
-
صوبۂ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ:
غاصب اسرائیل کے جرائم کی حمایت نے امریکہ کو رسوا کر دیا، آیت اللہ سید یوسف طباطبائی
حوزہ/ امام جمعہ اصفہان، آیت اللہ طباطبائی نے کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ ذلیل و رسواء ہو گیا اور اقوام عالم بھی سمجھ گئیں ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس اعتماد کے قابل نہیں۔
-
غزہ جنگ نے غاصب اسرائیل کے ناپاک چہرے سے نقاب نوچ لیا، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین گلگت بلتستان کی طرف سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
غزہ جنگ میں ایمان کا مقابلہ استکبار سے تھا / جنگ بندی حقیقت میں فلسطین کی فتح ہے
حوزہ / ایران کے صدر نے غزہ جنگ بندی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس جنگ میں اللہ، قرآن، معاد اور انبیاء پر عقیدہ رکھنے والوں نے مضبوط ارادوں کے ساتھ عالمی استکبار کا مقابلہ کیا۔
-
حجت الاسلام سید جمال حسینی:
صہیونیوں سے وابستہ میڈیا غزہ جنگ کے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش میں ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: وہ ذرائع ابلاغ جن کی عالمی صہیونیت کی جانب سے مالی مدد کی جاتی ہے، ان دنوں غزہ جنگ کے حقائق کو بدلنے اور مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ یہاں تک یہ ذرائع ابلاغ اس کوشش میں ہیں کہ وہ دنیا کو غاصب اور ظالم اسرائیلی حکومت کا چہرہ مظلوم بنا کر دکھائے۔
-
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرہ، کیا غزہ جنگ کی گاج گرنے لگی ہے؟
حوزہ/ نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل دینے کے امکان کاتل ابیب کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا ہے جنہوں نے اس سے قبل نیتن یاہو کی بدعنوانی پر احتجاج کیا تھا۔
-
نیویارک ٹائمز کا غزہ جنگ کے شہید بچوں کو خراج عقیدت
حوزہ/ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔