حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی اسپتالوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری میں 51 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 43 افراد صرف شہرِ غزہ میں نشانہ بنے۔
غزہ کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج شہریوں کے کسی بھی اجتماع کو براہِ راست نشانہ بنا رہی ہیں۔ ہفتے کی صبح سے اسرائیلی فوج نے شہر کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری اور فضائی حملے جاری رکھے، جن میں بے گھر افراد اور امداد کے متلاشی شہری بھی شہید و زخمی ہوئے۔ اسی دوران محلہ نصر میں ایک رہائشی عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
مخیم الشاطئ میں بمباری کے نتیجے میں ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ (ڈائریکٹر مجمع الشفاء اسپتال) کے اہلِ خانہ سمیت 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح محلہ التفاح (شمال مشرقی غزہ) میں اسرائیلی فوج نے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا، جس میں 6 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر المعمدانی اسپتال پہنچایا گیا۔
غزہ میں مسلسل بمباری، قحط اور پانی کی کمی کے باعث انسانی بحران تیزی سے سنگین ہوتا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ