حوزہ نیوز ایجنسی؛ غاصب صیہونی ذرائعِ ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال بڑی تعداد میں اسرائیلی باشندے مقبوضہ علاقے چھوڑ گئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ادارۂ اعدادوشمار نے بتایا کہ سال 2024 کے دوران، تقریباً 82 ہزار افراد نے اسرائیل سے ہجرت کی، جبکہ اسی عرصے میں صرف 31 ہزار افراد اسرائیل میں داخل ہوئے؛ اس طرح تارکینِ وطن کی تعداد آنے والوں سے کہیں زیادہ رہی۔
مغربی ذرائعِ ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں مصنفین اور ٹی وی پروڈیوسرز غزہ جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی ثقافتی پابندیوں کے خدشے کے باعث ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ