جمعرات 18 ستمبر 2025 - 12:07
79 ہزار صیہونی نے مقبوضہ فلسطین چھوڑ دیا

حوزہ/ اسرائیلی مرکزی محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ سال ۲۰۲۴ء میں اسرائیل سے باہر جانے والے یہودیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً ۷۹ ہزار افراد نے مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی مرکزی محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ سال ۲۰۲۴ء میں اسرائیل سے باہر جانے والے یہودیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً ۷۹ ہزار افراد نے مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں صرف ۲۱ ہزار پرانے مہاجر واپس آئے اور قریب ۲۵ ہزار نئے لوگ اسرائیل میں بسائے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کی آبادی میں ۲۸ ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آبادی کی شرحِ اضافہ بھی متاثر ہوئی ہے جو ۲۰۲۴ء میں صرف ۱ فیصد رہی، جبکہ پچھلے سال یہ ۱.۲ فیصد تھی۔ پچھلے برس تقریباً 1 لاکھ 89 ہزار بچے پیدا ہوئے اور پچاس ہزار کے قریب افراد فوت ہو گئے، جس کے بعد آبادی میں حقیقی اضافہ صرف ایک لاکھ ایک ہزار رہا جو پچھلے برسوں کی نسبت کم ہے۔

یہودی نئے سال کے آغاز پر اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کی کل تعداد تقریباً ایک کروڑ چودہ لاکھ بتائی گئی ہے۔ ان میں سات کروڑ پچھتر لاکھ یہودی ہیں جو کل آبادی کا تقریباً ۷۸.۵ فیصد بنتے ہیں، جب کہ اکیس لاکھ سے زائد فلسطینی شہری ہیں جو ۲۱.۵ فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ کے قریب غیر ملکی باشندے بھی اسرائیل میں موجود ہیں۔

یہ رجحان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ پر جاری جنگ، ایران کے حالیہ میزائل حملوں اور یمن کی طرف سے تل ابیب سمیت دیگر شہروں پر ڈرون اور راکٹ حملوں کا سامنا ہے۔ اسی کے ساتھ اندرونی سیاسی اختلافات، معاشی مسائل اور عوامی بے اعتمادی نے یہودی بستیوں کو رہنے کے لیے غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha