حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق آج صبح سے اسرائیلی فوج کی گولی باری سے 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں امداد کے متلاشی 11 افراد اور غزہ شہر کے 16 افراد شامل ہیں۔
ادھر ایک اقوام متحدہ کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں قحط پھیل گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے الرمال میں ایک رہائشی ٹاور اور اس کے اردگرد کے علاقے کو خالی کرنے کی انتباہی وارننگ جاری کی ہے، جسے بعد میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فندق غزہ بندرگاہ اور الرمال علاقے میں مخصوص بلاکس کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فود جلد ہی عمارت پر حملہ کرے گی۔
الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق خان یونس شہر کے شمالی علاقے میں تین اسرائیلی فضائی حملے ہوئے ہیں۔
شفا اسپتال کے ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے الرمال علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بپٹسٹ اسپتال کے ذرائع کے مطابق شمال مشرقی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ایمرجنسی خدمات کے ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں گھروں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شہیدوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔









آپ کا تبصرہ