بدھ 24 ستمبر 2025 - 14:01
غزہ کی جانب بڑھتے صمود بحری بیڑے پر اسرائیلی ڈرونز کے 12 حملے

حوزہ/ دنیا کے سب سے بڑے عالمی بحری بیڑے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ڈرون حملے کیے، جن میں 9 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 10 کشتیوں پر بم برسائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے سب سے بڑے عالمی بحری بیڑے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ڈرون حملے کیے، جن میں 9 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 10 کشتیوں پر بم برسائے گئے۔

اس عالمی بحری بیڑہ کے مطابق ان حملوں میں 13 دھماکے ہوئے جس سے وسیع پیمانے پر رابطے کا نظام متاثر ہوا۔ صرف ایک کشتی "آلما" پر ہی 15 اسرائیلی ڈرون پرواز کرتے رہے اور بم گرا کر نقصان پہنچایا۔ بیڑہ نے کہا کہ اسرائیل ایک "گمراہ کن مہم" چلا رہا ہے تاکہ ممکنہ فوجی حملے کا جواز تراش سکے، جب کہ انسانی امدادی بیڑہ پر حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسی دوران کمیٹی برائے محاصرہ شکنی غزہ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیڑہ کے لئے مؤثر حفاظتی اقدامات کریں، بشمول بحری اسکواڈ کے ذریعے اسکورت۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور ایک قرارداد کے ذریعے ان سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔

ادھر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے بدھ کی صبح اپنے بیان میں کہا کہ بیڑہ 950 کلومیٹر دور غزہ کی ساحلی پٹی سے اسرائیلی ڈرونز کے حملوں کی زد میں آیا۔ ان کے مطابق بیڑہ کو مختصر وقت میں سات بار حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کشتیوں کو بموں، دھماکہ خیز مائنز اور مشکوک کیمیائی مواد سے نشانہ بنایا گیا، ریڈیو سسٹمز جام کر دیے گئے اور مدد کی درخواستوں کو بلاک کیا گیا۔ انہوں نے فوری بین الاقوامی توجہ اور تحفظ پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha