جمعرات 2 اکتوبر 2025 - 11:16
فلوٹیلا قافلے پر حملہ؛ قابض ریاست کا ایک اور غیر انسانی فعل: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما ثقلین علی جعفری نے کہا کہ حالیہ دنوں "سمندری فلوٹیلا" کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ اور اس میں شریک عالمی شخصیات، بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رفقاء کو گرفتار کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلکہ عالمی قوانین کی کھلی توہین بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتا ہے۔ دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے والے یہ افراد انسانیت کے سچے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں اور فلسطینی عوام کو اُن کا حقِ آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ فلسطین کی آزادی تک ہماری حمایت اور جدوجہد جاری رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha