حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ آج اپنے ۶۹۹ ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے نہ صرف قتل و غارت گری کی ہے بلکہ ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر اور بھوکا رکھا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ۸۴ فلسطینی شہید اور ۳۳۸ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، امدادی مراکز پر بھی حملے ہوئے ہیں جہاں ۱۷ افراد شہید اور ۱۷۴ زخمی ہوئے، جس سے ان مراکز میں شہدا کی تعداد ۲۳۵۶ اور زخمیوں کی تعداد ۱۷۲۴۴ ہو گئی ہے۔
۱۸ مارچ ۲۰۲۵ سے شروع ہونے والے تازہ حملوں کے بعد اب تک ۱۱۶۹۹ فلسطینی شہید اور ۴۹۵۴۲ زخمی ہو چکے ہیں۔
مجموعی طور پر، ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد ۶۴۲۳۱ اور زخمیوں کی تعداد ۱۶۱۵۸۳ ہو چکی ہے۔









آپ کا تبصرہ