حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حالیہ دنوں انہوں نے چار روزہ دورہ ایران کیا اور وہاں اعلی شخصیات بالخصوص صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
انہوں نے اسلامی ممالک کی حاکمیت کے دفاع اور صہیونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ایرانی حکام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایران نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کی سازش کے خلاف ڈٹ کر موقف اپنایا ہے اور ہم بھی پاکستان کے عوام اور حکومت سے یہی مقاومت اور جذبہ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے تاکید کی کہ فلسطین کے دفاع میں ایران کی فداکاریاں اور کردار لائقِ ستائش ہے اور ہم اسے پورے عالم اسلام کے لیے باعثِ افتخار سمجھتے ہیں اور یہی راستہ دیگر ممالک خصوصاً پاکستان کو بھی اپنانا چاہیے۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان مزید قریبی تعاون اور ہم فکری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: دونوں ممالک کا کردار غزہ کے عوام کی مدد اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے راستے کو ہموار کرے گا۔









آپ کا تبصرہ