بدھ 9 جولائی 2025 - 15:10
غزہ میں شہداء کی تعداد 57 ہزار 680 تک پہنچ گئی؛ اسرائیلی جارحیت کا تسلسل جاری

حوزہ/ فلسطین کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز صہیونی جارحیت کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 57 ہزار 680 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 409 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز صہیونی جارحیت کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 57 ہزار 680 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 409 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید اور 530 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیہ شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر 18 مارچ 2025 کو اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک مزید 7 ہزار 118 افراد شہید اور 25 ہزار 368 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ اب بھی درجنوں شہداء کے جسد خاکی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا راستوں میں پڑے ہیں جن تک سول ڈیفنس اور امدادی ٹیمیں مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں پہنچ سکی ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی افواج کی جانب سے امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع فلسطینی عوام پر حملے بھی جاری ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر سات افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کے دوران امداد کے انتظار میں کھڑے 773 فلسطینی شہید اور 5 ہزار 101 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ وحشیانہ حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور فلسطینی عوام بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha