اتوار 13 جولائی 2025 - 20:09
بحرین میں شیعہ ہراسی بدستور جاری؛ عاشوراء کی نمائش پر قدغن

حوزہ/ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے تسلسل میں آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے سنابس نامی علاقے میں بن خمیس امام بارگاہ میں عاشوراء کی نمائش کے انعقاد کو روک دیا اور امام بارگاہ کے منتظمین کو بلا کر ان پر دباؤ ڈالا، تاکہ شیعہ محافل کے انعقاد کو مزید محدود کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 فروری انقلاب کے جوانوں کے اتحاد کی الیکٹرانک ویب سائٹ کی اطلاع کے مطابق، آل خلیفہ حکومت سے وابستہ فورسز نے اپنے حالیہ جابرانہ اقدام میں شیعہ مذہبی تقاریب کے خلاف، محرم کی راتوں میں منامہ کے مضافات میں سنابس نامی علاقے میں بن خمیس امام بارگاہ میں ایک مذہبی نمائش کے انعقاد کو روکا ہے۔

یہ نمائش جو بحرین کے اہل تشیع کی محرم میں کی جانے والی ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ اور امام حسین علیہ السّلام کے قیام سے منسوب ایک نمائش تھی اور پابندی سے قبل اس کا عوامی سطح پر بہت استقبال کیا جاتا رہا ہے۔

آل خلیفہ حکام نے جمعرات، 10 جولائی کو امام بارگاہ کے منتظمین کو طلب کر کے ان کے خلاف تفتیش کی اور واضح طور پر مذہبی تقریبات کے منتظمین کو خوف زدہ کرنے اور مذہبی آزادیوں کو مزید محدود کرنے کی کوشش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، محرم کے آغاز سے ہی بحرینی حکومت نے شیعوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن میں سیاہ پرچموں کا ضبط، مذہبی خطباء اور نوحہ خوانوں کی گرفتاری، عزاداری کی تقاریب پر پابندی اور شیعہ اکثریتی علاقوں میں عزاداری کی محافل کو ہدف قرار دینا شامل ہے۔

واضح رہے کہ بحرین رسمی طور پر مذہبی رواداری کے دعوے کرتا ہے، لیکن اس وقت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شیعوں کے حقوق کی سیاسی خلاف ورزیوں پر تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha