۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
غزہ

حوزہ/ قطر کی وزارت خارجہ اور تحریک حماس نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ اور تحریک حماس نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے، قطر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چار روزہ مدت ختم ہونے کے بعد اس میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تحریک حماس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور اسرائیل کی ثالثی میں چار روزہ جنگ بندی معاہدے کی پہلی شرائط کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے اس سے قبل کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد غزہ تک امداد پہنچانے اور قیدیوں کے تبادلے کی اجازت دینا ہے، الانصاری نے کہا کہ ہمیں دونوں طرف سے جنگ بندی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک مستقل جنگ بندی میں بدل جائے گی۔

غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے پیر کی شب جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے ایک اور معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں بھی 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .