۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
1

حوزہ/ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں بہت سے اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں بہت سے اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا، اسرائیلی میڈیا نے بدھ کی شام غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے کے آغاز کی اطلاع دی۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے متعدد اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے، اسی طرح سی این این چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی مزاحمت ایک امریکی قیدی کو رہا کر سکتی ہے۔اسرائیلی ٹی وی کے چینل 12 نے بھی اسی وقت اعلان کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں 5 بچوں اور 7 خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کی تنظیم اور فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں 15 خواتین فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .