حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی غزہ پر آج صبح وسیع پیمانے پر دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، صہیونی حکومت کے فوجی غزہ کے رہائشی علاقوں اور کیمپوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، غزہ میں حماس حکومت کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں کے دوران 26 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینیوں کے مطابق یہ حملے غزہ کے شمال سے لے کر مرکز تک اور جنوب میں رفح صوبے تک تقریباً تمام علاقوں میں جاری ہیں اور اب تک متعدد رہائشی مکانات کو بمباری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
غزہ کی پٹی میں 6 روز کی عارضی جنگ بندی میں صہیونیوں اور مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان متعدد قیدیوں کے تبادلے کے بعد، آج صبح جنگ بندی ختم ہوئی اور ایک بار پھر دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنائی دیں، اس دوران غزہ کے وسط میں المغازی کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی حکومت کے دہشت فوجیوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ مزاحمت کی جانب سے راکٹ اور میزائل حملوں کی شدید لہر نے مقبوضہ شہر "عسقلان" اور اس کے آس پاس کے قصبوں کو نشانہ بنایا، "العربیہ" چینل کے رپورٹر نے بھی خبر دی ہے کہ آج صبح سے صیہونی بستیوں کے خلاف غزہ کی پٹی سے راکٹوں کے 9 راؤنڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔
صیہونی دہشت گرد حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے بھی چند گھنٹے قبل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ دوبارہ جنگ کی جانب واپسی سے ہم ایک بار پھر جنگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔