۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حماس

حوزہ مصر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے تمام فریقین سے معنی خیز اشارے مل رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے تمام فریقین سے معنی خیز اشارے مل رہے ہیں۔

مصری محکمہ اطلاعات کے سربراہ ضیا ء رشوان نے کہا کہ مصر تمام فریقوں کے ساتھ گہرے رابطے اور بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ 4 روزہ جنگ بندی مکمل ہونے کے بعد اس جنگ بندی کی مدت میں ایک یا دو دن کی توسیع کی جائے تاکہ کچھ مزید قیدیوں کو رہا کیا جا سکے، رشوان نے کہا کہ اب تک ہر طرف سے اچھے اشارے ملے ہیں۔

اسی دوران مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کے تحت سامان کے مزید 100 ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دینے پر مجبور کیا گیا ہے، اسرائیل کی کوشش تھی کہ امدادی سامان اور ادویات کو شمالی غزہ کی پٹی تک پہنچنے سے روکا جائے لیکن حماس نے اسے جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرنے پر مجبور کیا۔

جب صیہونی حکومت جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد سے گریزاں تھی تو حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ملتوی کردی جس کے بعد اسرائیل حماس کا مطالبہ ماننے پر مجبور ہوگیا۔

واضح رہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے چار روز کے لیے عارضی جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے، جنگ کے دنوں میں ناجائز صہیونی حکومت نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف کسی بھی وحشیانہ حملے یا کارروائی سے دریغ نہیں کیا اور اس دوران اس نے متعدد بار ممنوعہ فاسفورس بم کا استعمال بھی کیا لیکن وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہ کرسکا اور عارضی جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .