۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
رحلت

حوزہ / خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) نے نہ صرف ایران اور ایرانیوں کو شناخت دی بلکہ اسلام اور مسلمانوں کو بھی وقار اور شناخت بخشی۔ امام خمینی (رح) تمام استکبار مخالفوں اور دنیا میں آزاد لوگوں کے لیے نمونہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے نامہ نگار کے مطابق، شہر خرم آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام بہروز شمسی نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) دنیا کے لیے ایک عظیم اور عارف شخصیت ہیں۔ امام خمینی (رہ) نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیابھر کے آزاد لوگوں کے لیے ایک نمونہ ہیں۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رح) نے نہ صرف ایران اور ایرانیوں کو شناخت دی بلکہ اسلام اور مسلمانوں کو بھی وقار اور شناخت بخشی۔ امام خمینی (رح) تمام استکبار مخالفوں اور دنیا میں آزاد لوگوں کے لیے نمونہ ہیں۔

خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: بانی انقلاب اسلامی کی برسی کے پروگراموں کو انتہائی شائستہ اور بہترین انداز سے منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبہ لرستان میں تبلیغاتِ اسلامی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام احمد رضا غلامی نے بھی اس پروگرام میں خطاب کیا اور کہا: حضرت امام خمینی (رح) کی افکار نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں دینی افکار اور بیدار ذہنوں کو شناخت عطا کی اور امام خمینی (رح) کے افکار و نظریات آج پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .