۳۱ شهریور ۱۴۰۳ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 21, 2024
1

حوزہ/ ایران کے شہر خلخال کے امام جمعہ نے کہا کہ حوزہ علمیہ فرد کی ہدایت کا سبب بنتے ہیں اور ان کا معاشرتی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر خلخال کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید رضا قدسی نے آج دوپہر مدرسہ علمیہ الزہرا (س) میں خلخال کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلاب کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: طالبات کو دینی آداب، سادگی اور ائمہ اطہار (ع) کی سیرت کو اپنے لیے نمونہ عمل بنانا چاہیے اور طالب علمی کے راستے میں کامیابی کے لیے قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا : طلبہ کو اہل بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کی احادیث اور روایات کا عملی نمونہ بننا چاہیے تاکہ ان کی موجودگی کا اثر معاشرے میں لوگوں کے لیے واضح طور پر محسوس کیا جا سکے۔

امام جمعہ خلخال نے مزید کہا : حوزہ علمیہ فرد کی رہنمائی کے لیے ماحول فراہم کرتا ہے اور رہنمائی کا کردار ادا کرتا ہے، اس لیے طالبات کو چاہیے کہ اس عظیم درسگاہ سے قرآن اور دینی معارف کی تبلیغ کے لیے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

حجۃ الاسلام قدسی نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کی کہ طلاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمال تک پہنچنے کی کوشش کریں، اور ہمیں دنیا کو الہی تہذیب کے کمال کی تکمیل کا مقام سمجھنا چاہیے، کیوں یہ تہذیب تمام انسانوں کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .