۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
افتتاحیه

حوزہ / برازجان کے عارضی امام جمعہ نے کہا : حضرت امام مہدی (عج) کی عالمی حکومت سے نہ صرف سماج میں عدل و انصاف قائم ہوگا بلکہ انسان کی فطرت توحیدی بھی بیدار ہو جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بوشہر میں حضرت ولی عصر (عج) کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے "اربعین تعالی" کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے میں داخلہ لینے والے نئے طلاب کی معنویت اور خودسازی و اخلاقی تربیت پر زور دیا گیا، یہ تقریب مدرسہ علمیہ حضرت رقیہ (س) میں منعقد ہوئی۔

حجۃ الاسلام کشاورز بارگاہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حضرت امام مہدی (عج) کی عالمی حکومت نہ صرف سماجی انصاف کو یقینی بنائے گی بلکہ گناہوں سے زنگ آلود دلوں کو پاک کرے گی اور انسانوں کی الٰہی فطرت کو بیدار کرے گی اور نکھارے گی۔

برازجان کے عارضی امام جمعہ نے مزید کہا : یہ حکومت، احکام الٰہی اور سنت رسول اکرم (ص) کو زندہ کرے گی اور انسانیت کو یہ یاد دلائے گی کہ اگر حق اورورِ الٰہی کی تلاش ہے تو انسان خود کو سنوارے اور اپنی معنوی تربیت پر توجہ دے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں خالص نیت اور مضبوط ارادے کے ساتھ علم و معرفت کے راستے پر قدم رکھنا چاہیے اور قرآن و اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

حجت الاسلام کشاورز بارگاہی نے 40 روزہ خودسازی کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : "اربعین تعالی" طلاب کے لیے معنوی اور اخلاقی سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا:یاد خدا سے غافل نہ ہونا، کیوں کہ اس راستے پر محنت اور کوشش کے ذریعے ہم کمال کی منزلوں کو طے کر سکیں گے اور خدا کی عنایات کے سائے میں قربِ الٰہی کے مقام تک پہنچ جائیں گے۔

حضرت امام مہدی (عج) کی آفاقی حکومت انسان کی الٰہی فطرت کو بیدار کرے گی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .