۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
تُطرد من البيت بعد عودتها من زيارة الأربعين!

حوزہ/ تیونسی محقق اور میڈیا کی شخصیت ’’ریم الوریمی‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ زیارتِ اربعین میں شرکت کے بعد ان کے گھر کو ضبط کر لیا گیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، امام حسینؑ کا پیغام ظلم کے خلاف جدوجہد اور اپنی آزادی کا دفاع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونسی محقق اور میڈیا شخصیت "ریم الوریمی" نے انکشاف کیا ہے کہ زیارتِ اربعین میں شرکت کے بعد جب وہ اپنے وطن واپس پہنچیں تو انہیں کہا گیا کہ اپنا گھر خالی کریں، جس سے صورتحال بہت کشیدہ ہو گئی۔

ریم الوریمی نے بتایا: میں ایک اہم بات آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ ہمیں جاننا چاہیے کہ امام حسین علیہ السلام نے کیوں قیام کیا اور کن حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا : کچھ تنگ نظر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ امام حسینؑ صرف شیعہ برادری، ماتم اور قمہ زنی تک محدود ہیں، جبکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے، امام حسینؑ کے پیغام کو وہ زاویہ سے دیکھنا چاہیے جسے سنی علماء اور دانشور سمجھتے ہیں، کیونکہ امام حسینؑ کے بارے میں بات کرنا صرف شیعہ مسلک کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسینؑ نے ظلم اور جبر کے خلاف قیام کیا، جبکہ یزید بن معاویہ اُس وقت مسلمانوں کی آزادی کو سلب کر رہا تھا اور انہیں ایک ایسے خلیفہ کو قبول کرنے پر مجبور کر رہا تھا جسے انہوں نے خود منتخب نہیں کیا تھا۔

ریم الوریمی نے کہا : آج بھی بہت سے لوگ اپنی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں اور کسی کے زبردستی حکمرانی کو قبول نہیں کرتے، امام حسینؑ کی شخصیت اس لیے قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .