۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سیده معصومه طباطبایی

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی محقق نے کہا: اگر ہم واقعی انقلاب اسلامی کی اقدار اور نظریات کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو جہاد تبیین کے میدان میں درست اور سنجیدگی سے فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں حوزہ علمیہ خواہران کی محقق محترمہ سیدہ معصومہ طباطبائی نے گفتگو کے دوران کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی کا جہادِ تبیین کے فریضہ پر تاکید کرنا اور اسے ایک فوری اور قطعی فریضہ قرار دینا صرف کسی خاص مناسبت یا وقت کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ یہ فریضہ پورا سال اور ہر سطح پر انجام دینا چاہئے۔

حوزہ علمیہ خواہران کی اس محقق نے کہا: رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق ہم اس وقت ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں اور اسے عبور کرنے اور انقلاب اور نظامِ اسلامی کے بلند اہداف کو حاصل کرنے کے لیے صبر اور استقامت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: دینی علوم کو لوگوں تک پہنچانا اور اس کی تبیین و وضاحت حوزہ علمیہ کا اہم ترین فریضہ ہے۔

محترمہ معصومہ طباطبائی نے مزید کہا: حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز مل کر، معارفِ دینیہ کی تبیین و وضاحت کر کے اور اپنے اندر انقلابی جذبے کو تقویت دے کر جہادِ تبیین جیسے اہم مقصد کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔

لیبلز