۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے کہا: تبلیغ دین کی بنیاد فقہ، اجتہاد اور حکمت متعالیہ پر ہونی چاہئے۔ ہم موجودہ نسل اور آج کی دنیا کے سامنے ان کے تمام مسائل و سوالات کا جواب دینے کے ذمہ دار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) اور علمائے ایران کی 13ویں قومی اجلاس کے موقع پر اس اہم اجلاس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے علماء، اساتید اور مبلغین کا شکریہ ادا کیا اور حوزہ علمیہ کی مدیریت کے حوالے سے اقدامات، منصوبوں اور پروگرامز پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ میں تبلیغ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں جو بھی اقدامات انجام دینا طے پائے ہیں ان کے نفاذ پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے گی۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے تبلیغ دین کو حوزہ علمیہ کا عظیم فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کے حالیہ بیانات کے پیش نظر تبلیغ اور جہاد تبیین پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے آیہ نفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تبلیغ کو علماء اور مبلغین کے اہم ترین ذمہ داریوں میں شمار کیا اور اس بات پر تاکید کی کہ یہ مشن علمی معرفت اور کہا: حوزہ علمیہ دینی حقائق کو سمجھنے اور انہیں بیان کرنے کا مقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں تبلیغ کے مسئلہ کو جامع اور وسیع انداز میں دیکھنا چاہئے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کرنی چاہئے۔ اسی طرح تبلیغی امور کے مسئولین اور ذمہ دار اداروں کو اس مسئلہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مبلغین کے مسائل کو حل اور تا حد الامکان آسان بنانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .