اتوار 12 اکتوبر 2025 - 04:00
حجاب: عورت کی بندش نہیں، خدا کا حق ہے!

حوزہ/ بعض لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ حجاب عورت کے لیے ایک قید اور کمزوری کی علامت ہے، حالانکہ قرآن کے نقطۂ نظر سے حجاب نہ عورت کا ذاتی حق ہے، نہ مرد یا خاندان سے متعلق کوئی معاملہ۔ بلکہ حجاب ایک الٰہی حق ہے، جس کی پابندی عورت کی عزت و کرامت کے تحفظ اور خدا کے حکم کی اطاعت کی نشانی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنی ایک تصنیف میں "حجاب، ایک الٰہی حق" کے عنوان سے اہم نکتہ بیان کیا ہے، جس کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے:

شبھہ

بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حجاب عورت کے لیے ایک قید ہے، ایک ایسی دیوار جو خاندان یا شوہر نے اس پر مسلط کی ہے، اس لیے وہ اسے عورت کی کمزوری اور محدودیت کی علامت سمجھتے ہیں۔

جواب

قرآن کریم کے نقطہ نظر سے یہ سوچ سراسر غلط ہے۔

عورت کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ:

اس کا حجاب صرف ذاتی اختیار کا معاملہ نہیں کہ وہ کہے: "میں اپنے حق سے دستبردار ہوں۔"

یہ مرد کا حق بھی نہیں کہ وہ اجازت دے یا راضی ہو جائے۔

یہ خاندان کا بھی حق نہیں کہ وہ اجتماعی طور پر فیصلہ کرے۔

بلکہ، حجاب ایک "الٰہی حق" ہے۔ یہ خدا کا حکم اور اس کی امانت ہے، جس کی پاسداری سب پر واجب ہے۔

ماخذ: کتاب زن در آینه جلال و جمال، صفحہ ۴۳۷، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha