۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مغربی ثقافت نے عورتوں کی آزادی کے نام پر عریانی فحاشی اور بے حیائی کی ترویج کی ہے جبکہ اسلام حیاء عفت اور پاکدامنی کا علمبردار ہے، ہم عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ عورتوں کے حقوق کی بات کرنے کا مقصد انہیں اعلی تعلیم دینا اور انہیں میراث میں حق دلوانا ہے۔ آج بھی پاکستانی خواتین کی اکثریت حق میراث سے محروم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جیکب آباد/ مدرسہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عورت مارچ کی آڑ میں دینی اقدار کی توہین شرمناک عمل ہے۔ مغربی ثقافت نے عورتوں کی آزادی کے نام پر عریانی فحاشی اور بے حیائی کی ترویج کی ہے جبکہ اسلام حیاء عفت اور پاکدامنی کا علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ عورتوں کے حقوق کی بات کرنے کا مقصد انہیں اعلی تعلیم دینا اور انہیں میراث میں حق دلوانا ہے۔ آج بھی پاکستانی خواتین کی اکثریت حق میراث سے محروم ہے۔ پاکستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لئے وومین یونیورسٹیز قائم کی جائیں ایک اسلامی ملک میں مخلوط نظام تعلیم انتہائی افسوناک ہے۔

مزید کہا کہ عورت کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔ ماں باپ یا رشتے دار شریک حیات کے انتخاب میں عورت پر جبر نہیں کر سکتے۔ دین اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے مگر عورت مارچ کی آڑ میں دینی اقدار کا مذاق اڑانا اغیار کا ایجنڈا ہے مغربی تہذیب کے شب خون کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک بھر کے اہل فکر و دانش اور دینی قوتیں متحد ہو جائیں۔

آخر میں کہا کہ مسلم خواتین کے لئے 20 جمادی الثانی یوم ولادت سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا ہی یوم خواتین ہے۔ یہ دن خواتین کے اعلی انسانی اقدار کی ترویج کا دن ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .