۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ہندوستان کے بدعنوان اور متنازعہ شخص کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے ۔مذکورہ فرد کا نقطہ نظر اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے جوہر گز قابل قبول نہیں ،اُس نے اس مرتبہ فتنہ و فساد کے لئے مقدس کتاب قرآن کریم کو نشانہ بنایا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خدا وند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی مسلمہ عقیدہ کیخلاف ہے ۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے بدعنوان اور متنازعہ شخص کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے ۔مذکورہ فرد کا نقطہ نظر اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے جوہر گز قابل قبول نہیں ،اُس نے اس مرتبہ فتنہ و فساد کے لئے مقدس کتاب قرآن کریم کو نشانہ بنایا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ ہندوستان میں صوبائی انتخابات قریب ہیں، بعض مفاد پرست عناصر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جنہیں مل کر ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

آخر میں کہا کہ ان حالات میں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مذکورہ فرد جیسے عناصر سے مکمل بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے وحدت کا مظاہرہ کریں اوران کے باطل نظریات کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .