۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اعجاز ہاشمی

حوزہ/ پیر اعجاز ہاشمی کے فرزند بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے دوست احباب اورجے یو پی کے کارکنوں سے اپنے واکد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ انہیں دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر سرور نے جے یو پی کے سربراہ کی انجیوگرافی کی ۔ جس کے بعد انہیں دو سٹینٹ ڈالے گئے۔

مولانا اعجاز ہاشمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ وہ ایک دو دن میں گھر منتقل ہو جائیں گے۔

مولانا اعجاز ہاشمی کے فرزند بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے دوست احباب اورجے یو پی کے کارکنوں سے اپنے واکد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .