۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
بوستان‌های منتخب قم میزبان عاشقان کریم اهل بیت(ع)

حوزہ/ قم المقدسہ میں ۱۵ رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر ۶ پارکوں میں جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شہید محمد رضا شفیعی کے مدیر حجۃ الاسلام احمد قادری نے کہا: ۱۵ رمضان المبارک یوم ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر قم المقدسہ کے عوام نے اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ۶ پارکوں میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جشن میں بھرپور شرکت کی۔

انہوں نے کہا: پارک میں ثقافتی پروگرام خاص طور پر شہر قم کی فضا میں خاص اہمیت اور ضرورت کا حامل ہے، الحمدللہ، ہم تقریباً 5 سال سے اس شعبے میں کام کر رہے ہیں اور اس عرصے میں ہم نے بہت سے مثبت اثرات دیکھے ہیں۔

انہوں نے قم المقدسہ کے پارک میں امام مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات اور پروگراموں کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا:۱۵ رمضان کے موقع پر نیروگاہ، باجک، زنبیل آباد، پردیسان، بنیاد کے علاقوں میں پارک حافظ، بوستان هاشمی، بوستان نجمہ، پاک عطار، پارک طراوت اور پارک بنفشہ میں جشن ولادت کے علاوہ دیگر پروگرام بھی منعقد ہوئے ، الحمد للہ اجتماعی قرائت، تقاریر، تلاوت قرآن کریم اور انعامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا، روزہ داروں میں افطاری تقسیم کی گئی اور مغرب و عشاء کی باجماعت نمازیں منعقد ہوئیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کے تعاون نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس شہر کی میں ثقافتی پروگراموں کو فروغ دینے میں کبھی بھی حکومتی امداد کا انتظار نہ کیا اور انشاء اللہ نہ کبھی کریں گے، بلکہ ہم ہمیشہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق عمل کرتے رہیں گے اور آگے بڑھتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .