۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین عبادی زاده

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: امام حسن علیہ السلام نے اپنے دور خلافت میں جو نرم جنگ (سافٹ وار) شروع کی تھی وہی امام حسین علیہ السلام کے قیام کا زمینہ بنی، امام حسن (ع) نے صلح کے ذریعہ پورے زمانے کو بتا دیا تھا کہ بنی امیہ کا حقیقی چہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا وجود مبارک فضائل کا مجموعہ ہے اور امامؑ نے اپنے دور زندگی میں سب سے مشکل ذمہ داریاں نبھائی ہیں، اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ امام حسین (ع) کی ذمہ داریاں زیادہ مشکل تھیں یا امام حسن (ع) کی؟ تو میں کہوں گا کہ امام حسن علیہ السلام کا دور زیادہ مشکل تھا۔

انہوں نے مزید کہا: کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ دشمن کا سامنا کرتے ہیں، اس سلسلے میں آپ قیام کرتے ہیں ، یہاں تک کہ آپ کو شہید کر دیا جاتا ہے، جیسا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں کیا ، یہ نہایت ہی دلخراش واقعہ تھا جہاں اہل بیت علیہم السلام پر بے پناہ مصائب ڈھائے گئے۔

ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: لیکن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو اپنی خلافت اور امامت کے پر آشوب دور میں اسلامی معاشرے کے تمام امور کو سنبھالنا پڑا، اس خطرناک دور میں امام حسن علیہ السلام پر ذمہ داری تھی کہ امامؑ تمام شیطانی انحرافات کا مقابلہ کریں اور کشتی اسلام کو پار لگائیں اور تمام مصائب و آلام کو برداشت کریں، اور امام علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔

انہوں نے کہا: امام حسن علیہ السلام نے ان تمام مصائب اور مشکلات کو برداشت کیا اور کشتی ولایت و امامت کو پار لگایا، امام حسن علیہ السلام نے اپنے دور خلافت میں جو نرم جنگ (سافٹ وار) شروع کی تھی وہی امام حسین علیہ السلام کے قیام کا زمینہ بنی، امام حسن (ع) نے صلح کے ذریعہ پورے زمانے کو بتا دیا تھا کہ بنی امیہ کا حقیقی چہرہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .